بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار بغیر مرکزی اسپانسر کے کھیلتی نظر آئے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈریم 11 (Dream11) نے حکومت کے نئے آن لائن گیمنگ قوانین کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انڈیا ایشیا کپ: سب سے سستے ٹکٹوں کی آفر سامنے آگئی

اس تبدیلی کے بعد ٹیم انڈیا کی جرسی پر صرف ’ India ‘ کا لوگو نمایاں ہوگا۔ عام طور پر یہ صورتحال صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم بغیر اسپانسر کھیلے گی۔

ڈریم 11 کا معاہدہ 2023 میں تین سال کے لیے ہوا تھا جس کی مالیت تقریباً 358 کروڑ بھارتی روپے (44 ملین ڈالر) تھی۔

تاہم نئے حکومتی قوانین کے باعث کمپنی نے اگست میں معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے افغانستان کے خلاف میچ میں بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

بی سی سی آئی نے فوراً نئے اسپانسر کی تلاش شروع کر دی ہے اور 2 ستمبر کو ’ انویٹیشن ٹو ٹینڈر ‘ جاری کیا ہے۔

کمپنیاں 12 ستمبر تک درخواست دے سکتی ہیں اور 16 ستمبر کو آخری بولی ہوگی۔ تاہم امکان یہی ہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم بغیر اسپانسر میدان میں اترے گی۔

ٹیم انڈیا 4 ستمبر کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ گروپ اے میں بھارت کے ساتھ پاکستان، عمان اور میزبان یو اے ای شامل ہیں۔

بھارت 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف، 14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف دبئی میں اور 19 ستمبر کو عمان کے خلاف ابو ظہبی میں میچ کھیلے گا۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ نئے اسپانسر کے انتخاب میں شراب، جوا، کرپٹو کرنسی، آن لائن پیسہ کھیل، تمباکو یا کسی بھی غیر اخلاقی کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘