یومِ دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے کیل اسپورٹس گراؤنڈ میں کیل پریمیئر لیگ 2025 کا باوقار افتتاح ہوگیا۔ ٹرافی کی پروقار رونمائی نے ایونٹ کو قومی رنگ دے دیا، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر
ٹورنامنٹ میں آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر سے 12 ٹیمیں شریک ہیں۔ 3 سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا اور معیاری کرکٹ کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
فائنل میں فاتح ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چھکا لگاتے ہی زندگی کا اختتام، نوجوان کرکٹر کی پچ پر ہلاکت کی ویڈیو وائرل
اس کامیاب انعقاد میں پاک فوج اور کیل بریگیڈ کا کلیدی کردار رہا، جنہوں نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر اس ایونٹ کو یادگار اور منظم بنایا۔ عوام نے اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
کیل پریمیئر لیگ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ یومِ دفاع کی حقیقی روح اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔














