اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر ہزاروں شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کے باعث 1 لاکھ 382 گاڑیاں روڈ سے ہٹا کر قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 35 ہزار 81 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر چالان جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار

اعداد و شمار کے مطابق لین وائلیشن پر 26 ہزار 367، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 23 ہزار 529 اور رانگ وے ڈرائیونگ پر 23 ہزار 730 کارروائیاں کی گئیں۔ فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 40 ہزار 721، جبکہ اوور لوڈنگ پر 30 ہزار 415 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 5 ہزار 499 افراد کو چالان جاری ہوئے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمری میں ڈرائیونگ پر 3 ہزار 566 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ہائی بیم کے استعمال پر 4 ہزار 894، کالے شیشے لگانے پر 5 ہزار 974 اور بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والی 3 ہزار 850 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی اور نفاذ مہم، 34 ہزار سے زائد سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ مہم کے دوران بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ہیوی بائیک، ہیوی ساونڈ سائلنسرز، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

سی ٹی او نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں