جرمن پولیس کی بڑی کامیابی: گھنٹیاں بجانے والا گھونگھا گرفتار، وارننگ کے بعد رہا

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں

رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کررہا ہے۔

پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔ دراصل گھنٹیاں بجانے والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک گھونگھا تھا جو آہستہ آہستہ گھنٹیوں کے پینل پر رینگ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار فش کا دماغ ہوتا ہے نہ ہی خون

گھونگے کا چپچپا نشان بھی واضح طور پر دیکھا گیا جس سے گھنٹی کے سینسر بار بار متحرک ہورہے تھے۔

ایک رہائشی ڈومینک نے جرمن اخبار بلڈ کو بتایا ’ہمارے نیم پلیٹ پر گھونگھا بیٹھا ہوا تھا، اس کی رینگنے سے بننے والی لکیریں صاف نظر آرہی تھیں اور اسی وجہ سے کئی گھنٹیاں بجتی رہیں۔‘

پولیس نے گھونگھے کو احتیاط سے ہٹا کر قریبی سبزہ زار میں چھوڑ دیا اور مزاحیہ انداز میں اسے ’وارننگ‘ دے کر رہا کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے