شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن فائر بریگیڈ کو ایک اپارٹمنٹ میں اُس وقت آگ بجھانے کے لیے بلایا گیا جب ایک شرارتی کچھوے نے حادثاتی طور پر اپنا ہیٹ لیمپ گرا کر فلیٹ میں آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوڑا کچھوا ساڑھے 3 سال بعد ملا تو کتنا فاصلہ طے کر چکا تھا؟

حکام کے مطابق عملہ چوتھی منزل پر واقع ایک رہائشی یونٹ میں پہنچا تو ایک کمرے میں چھوٹے پیمانے پر آگ لگی ہوئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع سے ایک کچھوے اور ایک چھوٹے کتے کو بحفاظت نکالا، جو سیڑھیوں کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ اُس وقت لگی جب کچھوے نے اپنا ہیٹ لیمپ گرا دیا، جو سیدھا ایکویریم میں موجود خشک گھاس  پر آ گرا، جو فوراً شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا زیتونی کچھوے نے واقعی تعمیرات کی وجہ سے پاکستانی ساحل سے منہ موڑ لیا ہے؟

خوش قسمتی سے کچھوا اور اُس کا کتا ساتھی محفوظ رہے اور بعد میں دونوں کو ان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار