ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت مقابلوں میں دیکھی جاتی ہے۔

ماضی میں ایسے میچز کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوجاتے تھے، جبکہ اس بار کئی نشستیں اب تک خالی ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار کہا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کا ردعمل توقعات کے برعکس رہا۔ ان کا کہنا تھا ‘بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بہت کم ہے،اب تک صرف نچلے درجے کی نشستوں کی ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں، جبکہ بالائی اور اعلیٰ درجے کی نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔’

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل اشتہاری نرخوں میں بے پناہ اضافہ

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار چیمپیئنز ٹرافی میں ٹکٹ صرف 4 منٹ میں ختم ہوگئے تھے، لیکن اس بار جوش ہی نظر نہیں آرہا۔ اس کی ایک بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے پچھلے سال بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،ان دونوں سپر اسٹارز کی عدم موجودگی نے مداحوں کی دلچسپی کو متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر شائقین نے منتظمین سے شکایات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میچ کے قریب مزید سنگل میچ ٹکٹ جاری کیے جائیں۔ بعض صارفین نے مہنگے ٹکٹ پیکیجز پر بھی تنقید کی ہے، جن کی قیمت 2 ٹکٹوں کے لیے 8 ہزار 300 درہم تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

اگرچہ ٹکٹوں کی فروخت میں مایوسی نظر آتی ہے، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی کرکٹ دشمنی اور نوجوان کھلاڑیوں کی آمد سے میچ کے حوالے سے تجسس اور جوش اب بھی باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ