سری نگر میں عام آدمی پارٹی کے ایم پی کی نظر بندی، فاروق عبداللہ سمیت اپوزیشن کی مذمت

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔

سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی قانون سازی اور مزید فوجی تعیناتی

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما سنجے راوت سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اس پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے مہراج ملک کو پبلک سیٖفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، ان پر’عوامی نظم و ضبط کو خراب‘ کرنے کا الزام ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ ایم ایل اے کو اس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، پبلک سیٖفٹی ایکٹ کے تحت بغیر کسی فردِ جرم یا مقدمے کے 2 سال تک قید ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو میں دکھایا کہ کس طرح وہ کرسی پر کھڑے ہو کر گیسٹ ہاؤس کے بڑے گیٹ کے اوپر سے فاروق عبداللہ سے بات کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا یہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ کئی مرتبہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ رہنے والے ڈاکٹر فاروق عبداللہ مجھ سے ملنے آئے مگر پولیس نے اجازت نہیں دی۔

’اگر یہ آمریت نہیں تو پھر کیا ہے۔‘

مہراج ملک جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی سیاست دان اور سماجی کارکن ہیں، جو اکتوبر 2024 میں ڈوڈہ اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی (ایم ایل اے) منتخب ہوئے۔ وہ عام آدمی پارٹی کے پہلے اور واحد امیدوار ہیں جو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا بالکل غلط ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں 16 افراد کی پراسرار موت کی وجہ سامنے آگئی

’احتجاج کا حق بھارتی آئین دیتا ہے، بدقسمتی سے جموں و کشمیر ایک یونین ٹیریٹری ہے، جہاں ایل جی کے پاس مکمل اختیارات ہیں اور وہ انہیں غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘

فاروق عبداللہ نے اس موقع پر نیپال اور بنگلہ دیش کی مثال بھی دی جہاں عوامی احتجاج اور ہنگاموں کے نتیجے میں وزرائے اعظم کو استعفیٰ دینا پڑا، انہوں نے خبردار کیا کہ ’ملک میں ایسی آگ بھڑکنے سے پہلے آئین کا تحفظ ضروری ہے، ورنہ حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘