سیدہ محدثہ نقوی آزاد کشمیر کی باصلاحیت اور نمایاں نوجوان خاتون ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے اس بار پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟
وہ لیڈرشپ اور سماجی خدمات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور رضاکارانہ طور پر کئی منصوبوں میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
سیدہ محدثہ نقوی امریکا کے یوگریڈ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ ایک اور بین الاقوامی یو پی جی پروگرام کے لیے بھی منتخب ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیے: آزاد کشمیر میں مڈلینڈ یوکے فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والا اسپتال
اپنی محنت، لگن اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث وہ آزاد کشمیر کی لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔