آزاد کشمیر میں مڈلینڈ یوکے فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والا اسپتال

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہلم ویلی کے علاقے ٹنڈالی میں واقع مڈلینڈ اسپتال گزشتہ کئی برسوں سے دیہی عوام کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی

سنہ 2013 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ فلاحی ادارہ تقریباً ساڑھے 6 لاکھ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر چکا ہے۔ یہ اسپتال مڈلینڈ فاؤنڈیشن یو کے کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جو برسوں سے عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ اسپتال جدید طبی سہولیات، تربیت یافتہ عملہ اور انسانیت سے سرشار وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

مڈلینڈ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات، اور آپریشنز کی سہولت دستیاب ہے جس سے پسماندہ طبقات کو حقیقی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس اسپتال کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا جب خطے میں معیاری طبی سہولیات کا فقدان تھا۔

مزید پڑھیے: معذور افراد کی مدد کرنے والا اسپیشل پرسن، سید احسان گیلانی

مڈلینڈ اسپتال میں دیہی عوام کو ان کی دہلیز پر جدید علاج کی سہولت  مہیا کی جا رہی ہے جو ایک خاموش طبی انقلاب سے کم نہیں ہے۔ دیکھیے کاشف جاوید کی یہ ویڈٰیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر