معروف اداکار عشرت عباس خلیل انتقال کرگئے، پشاور میں سپرد خاک

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور کے معروف اداکار، ریڈیو، ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس خلیل انتقال کر گئے۔

پشاور میں پیدا ہونے والے عشرت عباس خلیل نے اپنے فن کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعدازاں ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوگئے۔

پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی قدرتی مکالمہ ادائیگی اور جذبات سے بھرپور اداکاری نے انہیں ناظرین میں خاص مقام دلایا۔ انہوں نے اردو کے ساتھ ساتھ ہندکو اور پشتو ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

عشرت عباس خلیل ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں میں بھی پیش پیش رہے اور خیبر پختونخوا میں پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کیا۔

ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی شامل ہے۔

مرحوم کے بھائی عمر دراز خلیل بھی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار تھے، جن کا 2016 میں انتقال ہوا تھا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق عشرت عباس خلیل زائد العمری میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ 13 ستمبر کو پشاور میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

عشرت عباس خلیل کے انتقال پر فنکاروں، ساتھیوں، مداحوں اور اہلِ خانہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟