وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ داری تھی۔ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ اگر وہ جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے تو کم از کم شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرلیتے۔ لیکن افسوس ہے کہ آپ شہدا کے لیے 5 منٹ نہ نکال سکے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ شہدا کے گھروں میں نہ وزیراعلیٰ گئے، نہ ان کی ایڈمنسٹریشن میں سے کوئی گیا اور نہ ہی ان کی   جماعت میں سے۔ یہ پارٹی کہتی ہے کہ طالبان یا دہشتگردوں کے ساتھ بات چیت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ حالانکہ جب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت  تھی اور معید یوسف قومی سلامتی کے مشیر تھے، اس وقت پالیسی کیا تھی، تحریک انصاف کو خود ہی دیکھ لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے گنڈاپور اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟

’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ ’اب جب حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  تو آپ کو چاہیے کہ آپ اس کی حمایت کریں۔  نہ کہ اس کے راستے میں حائل ہوں اور ان کوششوں کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کریں۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی لہر تیز ہے۔ لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی جماعت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں یا ان کے موقف کو اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اب اس حوالے سے سوال اٹھے گا کیونکہ گزشتہ 12 برسوں میں جب بھی دہشتگردوں کے خلاف صوبے میں آپریشن ہوا، تو تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کی۔ جب بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشتگردی کے خلاف اہم فیصلے

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی ترجیحات کیا ہیں،  پارٹی کے چیف آرگنائزر، اور تحریک انصاف کی تمام تر جماعت ہدایات جاری کرتی ہے اور پھر تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز، ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے ہی صوبے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں  کے جنازوں میں نہیں جاتے اور ان کے گھرانوں سے تعزیت نہیں  کرتے۔ اس کے بجائے وہ بانی پی ٹی آئی کے پیشی کے موقع پر عدالتوں میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہیں۔

’پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ کا اعتراف‘

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں