حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلمانوں کا سب سے قیمتی سرمایہ قرآن پاک ہے جس کے نایاب نسخے اپنی خطاطی، تزئین اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟

حسن ابدال کی ایک لائبریری میں بھی ایسے نادر نسخے محفوظ ہیں جو اسلامی فن خطاطی اور تاریخی ورثے کی شاندار جھلک پیش کرتے ہیں۔

اس لائبریری میں ایرانی شاہی خاندان قاجار قبیلے سے منسوب نایاب نسخے بھی موجود ہیں جن میں قجر قرآن اور شاہی قجر قرآن نمایاں ہیں۔

دونوں نسخوں پر مکمل طور پر سونے کا کام کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک قجر قرآن سن 1106 ہجری میں جبکہ شاہی قجر قرآن سنہ 1217 ہجری میں تحریر کیا گیا۔ ان کے اوراق عام کاغذ کے نہیں بلکہ ابرِ ریشم سے تیار کیے گئے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لائبریری کے مالک حیات اللہ کے مطابق شاہی قجر قرآن پاک مخصوص شہنشاہوں کے لیے لکھے جاتے تھے۔

مزید پڑھیے: 1500 سال پرانا قرآنی نسخہ، ایشیا کی دوسری بڑی لائبریری پاکستان کا فخر

انہوں نے بتایا کہ تاریخی حساب سے دنیا میں ایسے صرف 8 قرآن پاک تحریر ہوئے تھے جن میں سے 3 معلوم ہیں اور ان میں سے ایک شاہی قجر قرآن آج ہماری لائبریری کی زینت ہے۔

حیات اللہ کا کہنا تھا کہ ایک اور خوبصورت قرآن پاک بھی ہماری لائبریری میں موجود ہے جس کو سنہری الفاظ میں انتہائی خوبصورتی سے پرنٹ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قرآن پاک کو عدسے کی مدد سے پڑھا جاتا ہے۔

یہاں موجود نادر نسخوں میں ایک اور منفرد ذخیرہ بھی شامل ہے جس میں ڈیڑھ انچ چوڑا اور 35 فٹ لمبا رول قرآن پاک محفوظ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو ایسے چرمی پارے بھی موجود ہیں جو خطِ ثُلث اور خطِ کوفی میں تحریر کیے گئے ہیں۔ ان پاروں پر قیمتی پتھروں کی سیاحی اور سونے کا انتہائی خوبصورت کام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟

لائبریری مالک حیات اللہ نے کہ ہمارے پاس ایک چرمی پارہ خط ثلث میں ہے جس پر سونے کا کام کیا گیا ہے جبکہ دوسرا چرمی پارہ خط کوفی میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارے چمڑے پر لکھے گئے ہیں اور اپنی نوعیت کے لحاظ سے نہایت نایاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تحفے میں ملنے والے قرآن نے آسٹریلوی پادری کی زندگی کیسے بدلی؟

یہ نادر و نایاب نسخے اس بات کی روشن مثال ہیں کہ مختلف ادوار میں فنِ خطاطی اور اسلامی تہذیب نے کس طرح قرآن پاک کو محفوظ اور خوبصورت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔ دیکھیے یہ روح پرور ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی

میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اہم جرگے کا انعقاد، قبائلی عمائدین اور مشران کا مکمل تعاون کا عزم

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟