آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اسی سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹورنامنٹ کا آفیشل ترانہ “Bring It Home” جاری کر دیا ہے۔ اس ترانے کو بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔

آئی سی سی نے یہ ترانہ سوشل میڈیا پر ایک دلکش ویڈیو کے ساتھ جاری کیا، جس میں شریا گھوشال کی پرجوش موسیقی کے ساتھ خواتین کرکٹرز کی جھلکیاں شامل ہیں۔ گانے کے بول راقیب عالم اور نذیف محمد نے تحریر کیے، جبکہ موسیقی کی کمپوزیشن، پروڈکشن اور ارینجمنٹ نکل ابھیانکر نے کی ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 ایک تاریخی اہمیت کا حامل ایونٹ ہے، کیونکہ بھارت چوتھی بار اس میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 1978، 1997 اور 2013۔ میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ اس بار، بھارت سری لنکا کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا

ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش، اور سری لنکا۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، اور ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی نے اس بار ٹورنامنٹ میں شائقین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے ریکارڈ کم قیمت پر ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔ ٹکٹ کی قیمتیں صرف ₹100 (تقریباً $1.14) سے شروع ہو رہی ہیں، جو کسی بھی عالمی آئی سی سی ایونٹ کی سب سے کم قیمت ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور شائقین انہیں Tickets.cricketworldcup.com سے خرید سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار