ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کُک نے آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصاویر جاری کر دیں جو 19 ستمبر 2025 کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ یہ وہی دن تھا جب بھارت میں آئی فون 17 سیریز باضابطہ طور پر لانچ کی گئی۔
ٹم کُک نے معروف فوٹوگرافرز انیز اینڈ وینوڈھ، مکالین تھامس اور ٹرنک ژو کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نئے ماڈل سے ابتدائی تصاویر لیں۔ اُنہوں نے ان تصاویر کو #ShotOniPhone فوٹوگرافی کا خوبصورت مظاہرہ‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
جاری کردہ تصاویر میں پہلی تصویر میں 2 افراد ہاتھ پکڑے شہر کی فٹ پاتھ پر دوڑتے دکھائی دیتے ہیں جن کے پیچھے سرخ کپڑے کا ایک لمبا ٹکڑا ہوا میں لہرا رہا ہے، جبکہ پس منظر میں غروب آفتاب کے مناظر اور عمارتیں نظر آتی ہیں۔
Many thanks to Inez & Vinoodh, Mickalene Thomas, and Trunk Xu for capturing some of the first photographs with iPhone 17 Pro Max. Tonight was such a beautiful display of #ShotOniPhone photography. pic.twitter.com/X3GX9kaooQ
— Tim Cook (@tim_cook) September 19, 2025
دوسری تصویر سیاہ و سفید ہے جس میں 3 ڈانسرز کنکریٹ فرش پر ہم آہنگ پوز میں کھڑی ہیں اور پیچھے گھنے درخت اور صاف آسمان دکھائی دیتا ہے۔
تیسری تصویر میں 4 اسکیٹ بورڈرز ایک اسکیٹ پارک میں متحرک انداز میں نظر آتے ہیں، 2 ریمپ پر پھسل رہے ہیں، ایک اوپر کنارے پر بیٹھ کر دیکھ رہا ہے جبکہ چوتھا بورڈ ہاتھ میں لیے ریمپ کے اوپر سے گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
آئی فون 17 پرو میکس بھارت میں ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے کی قیمت پر متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ 3 رنگوں سلور، کاسمک اورنج اور ڈیپ بلیو میں دستیاب ہے جبکہ اس کی اسٹوریج آپشنز 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی تک ہیں۔
نیا کاسمک اورنج کلر، جو زعفرانی رنگ سے مشابہت رکھتا ہے، بھارتی صارفین میں خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ٹم کُک کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس نہ صرف فوٹوگرافی کے نئے معیار قائم کرتا ہے بلکہ ایپل کی جدت اور ٹیکنالوجی میں تسلسل کی ایک اور نمایاں مثال ہے۔