ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے
نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی کے ساتھ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک اپنے تینوں میچز جیتے ہیں، جبکہ پاکستان نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت کے خلاف ہونے والے گزشتہ میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
🚨WICKET🚨
Nuwan Thushara clean bowled Tanzid Hasan for 0.
Bangladesh: 1/1 after 0.5 overs
Target: 169#slvsban #BANvSL #banvssl #slvban #AsiaCup2025 #AsiaCup pic.twitter.com/PYW1lPRVWc— Asia Cup 2025 (@bgt2027) September 20, 2025
ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی اور امکان ہے کہ پاکستان بھی اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کرے گا تاکہ بھارتی اسکواڈ کی مضبوطی کا مقابلہ کیا جا سکے۔