تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں نابیناؤں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں جارہے، بجائے سفارش کے، انہیں میرٹ کا خیال رکھنا چاہیے، پوری قوم کی نظریں اسکرین پر ہوتی ہیں لیکن بار بار شکست ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے کپتان نے مصافحہ نہیں کیا اور جو تقریر کی وہ بہت مایوس کن ہے، آپ کھلاڑی ہیں گیم کھیلیں سیاست نہ کریں، سیاست سیاست دانوں کا کام ہے۔