معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اُنہیں وی لاگنگ چھوڑ کر آرام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کی عمر اب ایسی نہیں کہ وہ یہ سب کرتی رہیں وہ ہماری ماؤں سے بھی بڑی ہیں اور اب بڑھاپے کی عمر میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاہم میڈیا انڈسٹری کے سینئر افراد کی سرزنش کے بعد انہوں نے بشریٰ انصاری سے معذرت کر لی۔
حال ہی میں روبی انعم نے یوٹیوب چینل ’ڈرامے بازیاں‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری سے متعلق مزید باتیں کیں اور اس تنازعے کا اختتام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روبی انعم اداکارہ بشریٰ انصاری پر کیوں برس پڑیں؟
بشریٰ انصاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ آپ کو میری شرارت اور میری بدتمیزی تو یاد رہی لیکن جو اچھائیاں میں نے کیں وہ یاد نہ رہیں۔ جب آپ کینیڈا میں تھیں، تب بشریٰ انصاری کا انٹرویو تھا تو میں نے اپنے بھائی بدر منیر سے بات کی اور ان کو نیک تمنائیں بھیجیں اور ان کے لیے پیغامات بھیجے لیکن وہ آپ کو یاد نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ایک بار کچھ برا کہہ دیا، تو وہ پورے انٹرنیٹ پر پھیل گیا۔ جب آپ سچ بولتے ہیں، تو لوگ اسے تسلیم نہیں کرتے۔ راشد محمود، محسن گیلانی، خالد عباس ڈار اور اماں نے مجھے سمجھایا اور احساس دلایا کہ میں نے غلطی کی ہے، تو میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور معاملے کو ختم کیا۔ بشریٰ انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔
اداکارہ ںے کہا کہ سچ بات کو ہضم کرنا سیکھیں کوئی بات بری لگے تو بڑے ہونے کا ثبوت دیں، اسماء عباس نے سب کو کال کی اور کہا انہوں نے بڑے وہنے کا ثبوت دیا۔ میری لڑائی ختم ہو چکی ہے آج کے بعد میں کہیں پر بھی ایسی بات نہیں کروں گی، انہوں نے مزید کہا کہ میری وجہ سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں۔