پالتو جانوروں کے جھگڑے کا انوکھا انجام، دہلی ہائی کورٹ نے بچوں کو ’امول چھاچ اور پیزا‘ کھلانے کا حکم دے دیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے ایک دلچسپ اور انوکھا حکم دیتے ہوئے دو ہمسایوں کو، جو پالتو جانوروں کے تنازع پر جھگڑ پڑے تھے، کہا کہ وہ صلح کی شرط کے طور پر سرکاری یتیم خانے کے بچوں اور عملے کو ’امول چھاچ اور سبزی والا پیزا‘ کھلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسپین کے ایک قصبے میں مرنا کیوں منع ہے؟ دلچسپ وجہ
جسٹس ارون مونگا کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ہمسایوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارپیٹ اور بدسلوکی کے الزامات میں مقدمات درج کرائے تھے، تاہم بعد میں دونوں نے معاملہ آپس میں نمٹا لیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ یہ جھگڑا نجی نوعیت کا ہے، اس لیے مقدمات جاری رکھنا بے فائدہ ہوگا۔
تاہم عدالت نے مقدمات ختم کرنے کے لیے شرط رکھی کہ دونوں فریق دہلی کے جی ٹی بی اسپتال کے قریب ’سنکار آشرم‘ کے بچوں اور عملے کو پیزا اور چھاچ پیش کریں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ہر بچے اور عملے کے رکن کو ایک پیزا اور امول چھاچ کا ایک ٹیٹرا پیک دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیٹے ایرک کا سومو پہلوان سے دلچسپ مقابلہ، ویڈیو وائرل
خاص بات یہ ہے کہ پیزا انہی شکایت کنندہ کی بیکری سے تیار ہوگا جو خود پیزا بیچنے کا کام کرتا ہے۔ عدالت نے اس خدمت کو ’کمیونٹی سروس‘ قرار دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دونوں فریقین عدالت کے حکم پر عمل کریں۔