فائنل کے لیے راہ ہموار، پاکستان نے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور کے 15ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ کمنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حسین طلعت نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز پورے کرکے میچ اپنے نام کیا۔

محمد نواز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ حسین طلعت 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فخر زمان نے 17 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، پلیئر آف دی میچ نشرہ کا بھی 6 کا اشارہ

سری لنکا کی جانب سے تھیكشنا اور ہسارنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘