رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان
اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔
قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ صحافی کا سوال
یہ گاڑی اُس وقت واپس کریں گے جب باقاعدہ حکم آئے گا، کیونکہ استعفیٰ ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ گاڑی کو ہوا میں تو نہیں چھوڑ سکتے۔ آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔بیرسٹر علی ظفر pic.twitter.com/Ic3RBpaKWj— WE News (@WENewsPk) September 23, 2025
صحافی نے پھر سوال کیا کہ تحریک انصاف کے کسی سینیٹر نے ابھی تک گاڑی واپس نہیں کی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہیں کوئی پتا نہیں، ہم نے گاڑیاں ہوا میں تو نہیں چھوڑنی، ہینڈ اوور کرنی ہیں، آپ فکر نہ کریں ہم گاڑیاں ہینڈ اوور کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 25 اراکین تاحال قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہیں ہوئے
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد کئی رہنماؤں نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر اور دیگر 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔