عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 25 اراکین تاحال قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہیں ہوئے

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یوں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت 51 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی سے وابستہ 25 اراکین اسمبلی نے ابھی تک مختلف کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

عمران خان نے گزشتہ منگل کو پی ٹی آئی سے وابستہ اراکینِ قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر اور دیگر 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ 25 ارکانِ قومی اسمبلی اس وقت بھی ایسے ہیں جنہوں نے قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، ان میں لطیف کھوسہ، شیر افضل مروت، ریاض فتیانہ، شیر علی ارباب سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ 51 ارکانِ قومی اسمبلی اور ایک سینیٹر محسن عزیز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، البتہ 25 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق تاحال پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ رہنے والے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی میں سلیم رحمان، سہیل سلطان، بشیر خان، محمد نواز خان، محمد عاطف، شیر علی ارباب، ذوالفقار علی، نسیم علی شاہ اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔

اسی طرح مبین عارف، اسامہ احمد میلہ، میقاد علی خان، غلام محمد، علی افضل ساہی، سعد اللہ، عمر فاروق، ریاض خان فتیانہ، محبوب سلطان، لطیف کھوسہ، عائشہ نذیر، میاں غوث محمد، معظم علی خان، امبر مجید، میاں فیاض حسین اور خواجہ شیراز محمود نے بھی ابھی تک اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو نہیں بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کی تھی، جو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے شیئر کی تھی۔

جس کے بعد جنید اکبر خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے، جبکہ بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی نے اپنی مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم