گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا نیا ’اے آئی پلس پلان‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک نسبتاً کم قیمت پر وسیع رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل کے مطابق یہ پلان پیداواریت اور تخلیقی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جیمینائی ایپ پر امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ کی زیادہ سہولتیں، گوگل کے طاقتور ترین اے آئی ماڈل ’جیمینائی 2.5 پرو‘ تک بہتر رسائی اور جی میل، ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ جیمینائی کا انضمام شامل ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو ’ویو 3 فاسٹ‘ ویڈیو جنریشن ماڈل، ’وسک‘ اور ’فلو‘ تک رسائی بھی حاصل ہو گی، جبکہ گوگل فوٹوز، ڈرائیو اور جی میل کے لیے 200 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سبسکرپشن کے تحت ایک اکاؤنٹ کو 5 فیملی ممبرز کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرچ کے میدان میں نئی پیش رفت، گوگل نے پاکستان میں ’اے آئی‘ موڈ متعارف کرا دیا

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ’پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور پاکستانیوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں شاندار تخلیقی صلاحیت دکھائی ہے، اب اے آئی پلس کے ذریعے ہم یہ سہولت زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا رہے ہیں۔‘

یہ پلان آج سے پاکستان میں دستیاب ہے، جس کی ماہانہ فیس ایک ہزار 400 روپے رکھی گئی ہے۔ نئے صارفین کو ابتدائی 6 ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘