پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مذمت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وی نیوز نے معاملے کی تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ جس فلیٹ سے فلک جاوید کو گرفتار کیا گیا ہے کیا وہ سلمان اکرم راجہ کا ہی فلیٹ ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مجھے فلک جاوید کی گرفتاری کی بھی خبر نہیں ہے کیوں کہ میں سارا دن جیل میں رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلک جاوید ہمارے پی ٹی ائی کے لاہور کے ایک ورکر جاوید احمد خان کی بیٹی اور میاں شکیل کی اہلیہ ہیں اور دونوں سے میرا بہت اچھا رشتہ ہے۔
مزید پڑھیے: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں
انہوں نے ضاحت کی کہ پارٹی کے لاہور کے معاملات میں ان سے مشاورت رہتی ہے لیکن میرے فلیٹ سے گرفتاری والی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
وی نیوز سے گفتو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کے اسٹاف آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر عظمیٰ بخاری کا فلک جاوید کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
محمد آصف نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اسلام آباد میں نہ تو کوئی مکان ہے اور نہ ہی کوئی فلیٹ اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔