فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی ہے۔

حبا فواد کی جانب سے ایف آئی اے میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مجھ پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے، انھوں نے مجھے دھمکیاں بھی دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلک جاوید کیخلاف درخواست، عدالت کا عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا مشورہ

حبا فواد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلک جاوید کے الزامات سے میرے شوہر فواد چوہدری کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا پر مجھ پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا آپ کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کرلیا، میں نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات ثابت کرو ورنہ عدالتی کارروائی کے لیے تیار ہوجاؤ، ایسے افراد کو سبق سکھانا ہوگا جو پی ٹی آئی کے لیے باعث شرمندگی بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودری کی اہلیہ اور بھائی عدالت میں پھر الجھ پڑے، سخت جملوں کا تبادلہ

دوسری جانب فلک جاوید خان نے حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ثابت کریں دنیا میں اکیلی آپ ہی حبا ہیں۔ معلوم تھا حبا فواد یہ کریں گی کیونکہ ایف آئی اے ان کے لیے گھر کی بات ہے، جو بھی ہو انصافینز کو حبا فواد کی اصلیت تو معلوم ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں