IMF کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائیگا ۔ عمران خان

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ نشر ہونے والی خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم تیاری کر لے، مزید مہنگائی آنے والی ہے۔

انہوں ں نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا اور آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جائیں گے تو مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو ان کا مقابلہ کیا جاتا ہے، جرمنی اور جاپان نے ہم سے مشکل وقت دیکھا ہے، ہم سب نے مل کر مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو گرایا گیا، اپریل میں بد نیتی پر مبنی ایک غلط فیصلہ کیا گیا۔

کورونا کے باوجود ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا، ہماری حکومت کو ختم کر کے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، 95 فیصد کیسز ہمارے آنے سے پہلے ان کے خلاف بنے ہوئے تھے۔

عمران خان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ان کے خلاف پیش ہونے والے چار گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، انہوں نے حکومت میں آکر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیے، ساڑھے7 لاکھ کے قریب پاکستانی باہر چلے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر دوسرے دن میرے خلاف نیا مقدمہ بنا دیا جاتا ہے، میں ملک سے نہیں بھاگا، یہیں رہ کر مقدموں کا مقابلہ کروں گا، تیار ہو جائیں ہم نے اس ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، ملک میں انصاف اور قانون ہو گا تو آگے جائے گا، طاقت ور جب قانون کے نیچے آئیں گے تو معاشرہ بنے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ طاقت ور چوری کر کے باہر چلا جائے اور غریب جیل جائے، ملک میں جب سیلاب آیا تو پیسہ اکٹھا کیا، پچھلے 30 سال سے ملک میں شوکت خانم کیلئے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں، جتنی بھی ہم نے فنڈنگ حاصل کی وہ سب قانون کے مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم