سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز کی مفت تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے.

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے، اور آج کا یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو اسکوٹیز فراہم کرنا صرف سواری مہیا کرنا نہیں، بلکہ یہ انہیں خودمختاری، آزادی اور اعتماد دینے کا عمل ہے تاکہ وہ تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج کی پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس طرح کے اقدامات سے ان کی شرکت مزید مؤثر اور نمایاں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟

مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خواتین کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان میں ویمن پولیس اسٹیشنز اور فرسٹ ویمن بینک جیسے ادارے قائم کیے، جن کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔ بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے بے زمین ہاریوں کو زمین دینے کا آغاز کیا اور شرط رکھی گئی کہ زمین خاندان کی خاتون کے نام پر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے جو مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، ان کی ملکیت بھی خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو معاشرتی طور پر مزید مضبوط کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: طلبہ کو بِلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس فراہمی کی بیلٹنگ مکمل

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کریں گے کہ وہ محکمہ ایکسائز سے مل کر ان اسکوٹیز کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروائیں اور خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اسکوٹیز احتیاط سے چلائیں اور قوانین کی پابندی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ