میٹا کے ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا دائرہ کار فیس بک اور میسنجر تک وسیع، پاکستان میں بھی آغاز

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے سے پاکستان میں بھی فیس بک اور میسنجر پر ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا آغاز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

اس اقدام کے تحت نئے اور پہلے سے موجود کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال کو مزید محفوظ اور محتاط بنایا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹین اکاؤنٹس پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں متعارف کروائے جا چکا ہے اور اب ہم وہی نظام فیس بک اور میسنجر پر بھی دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے لاگو کر رہے ہیں۔

یہ خصوصی اکاؤنٹس میٹا نے ایک سال قبل متعارف کروائے تھے جسے کمپنی نے نوجوان صارفین کو ایپس پر محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تب سے کروڑوں نوجوان صارفین انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر ٹین اکاؤنٹس میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔

میٹا کے مطابق ٹین اکاؤنٹس میں شامل تحفظات خاص طور پر والدین کی عام تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں جن میں خودکار حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ جس سے پتا یہ کنٹرول کیا جاسکے گا کہ نوجوان کس سے رابطہ کر سکتے ہیں، جو مواد وہ دیکھ سکتے ہیں اس کی فلٹریشن اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ان کا آن لائن وقت مثبت انداز میں استعمال ہو۔

مزید پڑھیے: نازیبا گفتگو کرنے پر میٹا کا ’بے قابو‘ اے آئی چیٹ بوٹ زیرعتاب، انکوائری جاری

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرچہ ابھی مزید کام ہونا باقی ہے لیکن ٹین اکاؤنٹس کے ذریعے والدین کو اپنے بچوں کے آن لائن تجربے پر زیادہ اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ نوجوانوں کو محفوظ رکھنے اور والدین کی مدد کرنے کے اپنے عزم کے تحت، میٹا مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی ایپس کو نوجوانوں کے لیے مزید محفوظ بنا سکے۔

تاہم گزشتہ ماہ رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ میٹا کے اے آئی سسٹمز میں خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے بوٹس  بچوں کے ساتھ نامناسب گفتگو کر سکتے ہیں اور غلط طبی معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

اسی دوران میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اے آئی (مصنوعی ذہانت) میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے جس میں سپر انٹیلیجنس کے لیے کئی بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ وہ اس ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سرفہرست ماہرین کو بھرتی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘