منفی پروپیگنڈا بے اثر، پاکستان میں 90 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگا دی گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔

اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 15 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی 1 کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھتی ہے۔ اب تک تقریباً 70 فیصد ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔

شکوک و شبہات اور حکومتی اعتماد سازی

وزیر صحت نے بتایا کہ والدین میں یہ بے بنیاد خدشات پائے جا رہے تھے کہ ویکسین بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے۔ اعتماد سازی کے لیے وزیر نے اپنی بیٹی کو ایک عوامی تقریب میں ویکسین لگوائی، جس کے بعد لوگوں کا اعتماد بڑھا اور کئی اضلاع میں رضامندی کی شرح 70 سے 80 فیصد تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

عوامی خدشات برقرار

اس کے باوجود کئی والدین اب بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کراچی کی ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں رشتہ داروں نے بیٹیوں کو ویکسین نہ لگوانے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا پر اسے ’مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کی سازش‘کہا جا رہا ہے۔

ہیلتھ ورکرز کی مشکلات

کراچی میں گھر گھر جا کر ویکسین لگانے والی 52 سالہ شمیم انور نے بتایا کہ والدین کے انکار اور بدگمانی کے باعث یہ کام نہایت دشوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

ان کا کہا تھا کہ کبھی کبھی ہمیں تضحیک کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہدف پورا کرنے کے لیے سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔

مرض اور عالمی تناظر

پاکستانی خواتین میں سروائیکل کینسر، چھاتی اور بیضہ دانی کے سرطان کے بعد تیسرا سب سے عام مرض ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق ملک میں ہر سال 18 ہزار سے 20 ہزار خواتین اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں یہ چوتھا سب سے عام کینسر ہے۔

آگے کا لائحہ عمل

مہم کے دوران One jab will do the job کے نعرے کے تحت ملک بھر کے اسکولوں اور مراکز صحت میں ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2027 تک مزید علاقوں میں یہ ویکسین فراہم کر کے 2030 تک سروائیکل کینسر کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان دنیا کا 149 واں ملک ہے جس نے HPV ویکسین کو اپنی قومی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا حصہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ججز کٹہرے میں ملزم جیسا محسوس کرتے ہیں‘، جسٹس محسن اختر کیانی

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ