پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی دوسری اہلیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمیر جسوال نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت اور شکر گزاری کا اظہار کیا اور گزشتہ ایک سال کو رفاقت اور ترقی کا خوبصورت سفر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمیر جسوال کی دوسری بیوی کون ہیں؟ گلوکار نے سب کچھ بتا دیا
اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب تصاویر بھی پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گلوکار و نغمہ نگار عمیر جسوال کی شادی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے 2020 میں ہوئی تھی جو 2023 تک قائم رہی۔
View this post on Instagram
علیحدگی کے چند مہینے بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی اور ثنا جاوید سابق کرکٹ اسٹار شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اس سے قبل اس سوال پر کہ آپ کی دوسری دلہن کون ہیں اور ابھی تک آپ نے یہ سب چھپا کر کیوں رکھا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرفیشنل اور ذاتی زندگی کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔