’خواجہ صاحب ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں؟‘ ڈاکٹر شمع جونیجو کا دھماکا خیز ردعمل

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر شمع جونیجو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تاریخی دورے میں ان کا کردار ریکارڈ کا حصہ ہے اور خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹر شمع جونیجو نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ کئی ماہ سے وزیراعظم اور حکومت کے لیے کام کر رہی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے پالیسی بریفز اور ایڈوائس محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا تھا اور باضابطہ طور پر وفد میں شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ نور بلوچ 53 سال کی ہیں یا نہیں؟ شمع جونیجو اور ریحام خان کے درمیان بحث

انہوں نے بتایا کہ انہیں ایڈوائزر کے طور پر سیکیورٹی پاس جاری ہوا، وہ وزیراعظم اور ٹیم کے ساتھ سفر اور ہوٹل قیام میں شریک رہیں، بل گیٹس سمیت اہم سائیڈ لائن میٹنگز کا حصہ بنیں اور کلائیمیٹ کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ وزیراعظم کے پیچھے بیٹھی بھی نظر آئیں۔

ڈاکٹر شمع جونیجو کے مطابق وہ اے آئی کانفرنس میں بھی وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریب بیٹھی رہیں اور تقریری تیاری میں شامل ہوئیں، ان کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتیں، تصاویر اور سفر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا اسرائیل کیخلاف متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حتمی تقریر ٹیم ورک کا نتیجہ تھی جس میں سب کی محنت شامل تھی۔ ان کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی اور مشن پروٹوکول افسران انہیں ایئرپورٹ چھوڑنے آئے۔

ڈاکٹر شمع جونیجو نے سوال اٹھایا کہ خواجہ آصف اب ایسے بیانات کس ایجنڈے کے تحت دے رہے ہیں اور کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اس پر وضاحت طلب کریں کیونکہ یہ ان کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے نہ کہ میری۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ