ماہ نور بلوچ 53 سال کی ہیں یا نہیں؟ شمع جونیجو اور ریحام خان کے درمیان بحث

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر گزرتے وقت یا ڈھلتی عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ماہ نور بلوچ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ پہلے سے کہیں زیادہ حسین نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات کیوں واضح نہیں ہوتے اور وہ زندگی کی 53 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی اتنی خوبصورت اور جوان کیسے نظر آتی ہیں؟۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ماہ نور بلوچ کو ڈراموں میں دیکھتے آ رہے ہیں اور خود بوڑھے ہو چکے ہیں لیکن ماہ نور بلوچ ابھی تک جوان ہیں۔

شمع جونیجو نے بھی ماہ نور بلوچ کی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔ وہ لکھتی ہیں کہ جب میں 19 برس کی تھی تو اداکارہ 30 برس کی تھیں اور جب میں 51 برس کی ہوں تب بھی اداکارہ 30 برس کی ہی نظر آتی ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ وہ صرف 53 سال کی ہیں۔

شمع جونیجو نے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 53 برس کی نہیں ہیں میں ماہ نور بلوچ کو جانتی ہوں۔ ان کی بیٹی 1991 میں 9,10 سال کی تھی جب میں 19 سال کی تھی۔ اب میں 51 برس کی ہوں۔ اگر وہ اس وقت 21 سال کی تھی تو کیا 13سال کی عمر میں اس کا بچہ پیدا ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1992 میں بھی مختلف ریکارڈنگز کے دوران میری ان سے کافی بار ملاقات ہوئی وہ بہت خوبصورت تھیں لیکن عمر میں ہم سے بہت بڑی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عمر نہیں چھپاتی اور جوان نظر آنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

ریحام خان نے شمع جونیجو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔

شمع جونیجو اور ریحام خان کی عمر کے حوالے سے جاری بحث میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی حصہ لیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمر کی بحث اور خواتین، ایسا ہونا لازمی ہے۔

ردا عمران نامی صارف لکھتی ہیں کہ ہر کوئی اس کی عمر کے بارے میں لڑ رہا ہے جبکہ سب جانتے ہیں کہ ماہ نور بلوچ نے فلٹر لگایا ہوا ہے جیسا کہ ہم بھی اپنی تصویروں میں لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن وہ اب اسکرین سے دوری اختیار کر چکی ہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز