ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ بی سی سی آئی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔
بمراہ خود کو اپنی اوقات دکھاتے ہوئے#PakistanCricket pic.twitter.com/YEBJRa4LZx
— سیاسی_گٹھ جوڑ (@PUNJABI_KURI_44) September 28, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ طیارے کے حادثے کو ظاہر کرتا ہے، جو بھارت کی متنازعہ 8.7 ارب ڈالر کی رافیل ڈیل کے پس منظر میں اور بھی معنی خیز ہوجاتا ہے۔ اس ڈیل پر فی طیارہ 1,000 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کا الزام عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ
ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمراہ کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔
Bumrah doesnt realise it, but he just trolled himself 😄
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 28, 2025
صارف عدنان عالم نے لکھا کہ اگر بمراہ کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا گیا، جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے، تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔
If Bumrah is not fined after this gesture, which is even against his own country, it’s confirmed that this is not a gentleman game anymore for India but a dirty politics. #PAKvsIND
pic.twitter.com/fRqkuhF1pn— Adnan Alam (@AdnanAlams) September 28, 2025
بمراہ دکھا رہا ہے کہ بھارتی رافیل طیارے پاکستان نے کیسے مار گرائے!
Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan! pic.twitter.com/ObAAOvpDVh
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) September 28, 2025
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران 6-0 کا نشان بنانے پر آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین یہ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔