’ہم کسی دوسرے بورڈ کے دباؤ میں نہیں آسکتے‘، حکومت اور شہری محسن نقوی کی پشت پر کھڑے ہوگئے

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔

بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘

یہ واقعہ کھیل کی دنیا میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف ایک افسوسناک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم چیئرمین محسن نقوی کے اصولی اور باوقار طرزِ عمل کو سراہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے موقف پر قائم رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی کے لیے بہت عزت ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے وقار اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور دفاع کیا اور اصولوں پر قائم رہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر ان کا یہ قدم نہایت درست، بروقت اور قابلِ تحسین تھا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ محسن نقوی ثابت قدم رہے اور اسٹیج نہیں چھوڑا۔ ہم کسی دوسرے بورڈ کے دباؤ میں نہیں آ سکتے۔

صحافی کرن ناز نے کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے جیت کے بعد اپنی ہٹ دھرمی دکھائیں گے تو ایشین کرکٹ کاؤنسل ان کی منتیں ترلے کرتے آگے پیچھے گھومے گا کہ ٹرافی لے لو۔ اپنے میڈلز لے لو۔ لیکن اب ان کی سوچ سے آگے کی چیز ہو گئی تو روتے پھر رہے ہیں کہ محسن نقوی نے ہمارے لیے تالیاں نہیں بجائیں۔ ہم نومبر میں آئی سی سی اجلاس میں شکایت لگائیں گے۔احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست، ’پریشان ایسے ہورہے ہیں جیسے پہلی بار ایسا ہوا ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اپنی حرکتوں سے ایشیا کپ کی میزبانی گنوائی۔اب ٹرافی کے لیے آس امیدیں لگائے پھر رہے ہیں۔ کھیل میں مودی سوچ کے رنگ بھریں گے تو اس میدان میں بھی ذلیل و رسوا ہوں گے۔

شمع جونیجو نے لکھا کہ محسن نقوی کو ایشیا کپ کی ٹرافی لے کے پاکستان آجانا چاہیے۔ انڈیا جس گندی سیاست کو کھیلوں میں دھکیل رہا ہے اُسے اگر ابھی نہ روکا گیا تو ہر ملک یہ کرے گا کہ فلاں سے ٹرافی لینی ہے اور فلاں سے نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بطور ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ یہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو پیش کرنا تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟

ویڈیو

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ