ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر تیسری بار مسلسل برتری حاصل کرلی۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ تلک ورما نے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز اور شیوم دوبے نے 22 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 9ویں ایشیائی ٹائٹل تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ جیتنے پر بی سی سی آئی نے بھارٹی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارش کردی
اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی فتوحات کا سلسلہ بڑھا کر 8 میچز تک بڑھا دیا ہے۔
بھارت کی فتح کے بعد شائقین اور ماہرین کی نظریں اب ایشیا کپ کے اگلے ایڈیشن پر مرکوز ہیں۔
اگلا ایشیا کپ کب ہوگا؟
اگلا ایشیا کپ 2027 کے ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جائے گا۔ حتمی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان فی الحال ابھی باقی ہے۔
🚨INDIA'S DOMINANCE🚨
Most number of titles in Asia Cup history
India – 🏆🏆🏆🏆🏆🏆🏆🏆🏆
Sri Lanka – 🏆🏆🏆🏆🏆🏆
Pakistan – 🏆🏆 pic.twitter.com/bEtnqtgieY— Cricbuzz (@cricbuzz) September 29, 2025
اگلا ایشیا کپ کہاں ہوگا؟
ایشیا کپ 2027 کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا۔ یہ ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹیمیں جنوبی افریقہ، نمیبیا اور زمبابوے میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کر سکیں۔