کرائمز برانچ کے ایک تفتیشی افسر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے، حکام نے افسر کی گرفتاری اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے 4 افسران معطل
ڈی آئی جی کرائمز برانچ فرہان زاہد کے مطابق تفتیشی افسر غلام علی جمالی نے قتل اور اقدام قتل میں نامزد 2 ملزمان، سمع اللہ اور خلیل، کو دفعہ 169 کے تحت رہا کیا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 بھائیوں کو قتل اور 2 افراد کو شدید زخمی کیا تھا۔ کرائمز برانچ کی ٹیم نے ملزمان کو 19 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل
حکام کے مطابق ملزمان کو رہا کرنے کے بعد تفتیشی افسر خود بھی غائب ہوگیا ہے اور اس کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔ غلام علی جمالی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔