’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے غیر روایتی اور متنازع رویے پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔

اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، مگر میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا کیونکہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی کے ہاتھوں پیش کی جانی تھی، جس پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

اس کے علاوہ، سپر فور مرحلے میں بھی بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے روایتی مصافحہ نہیں کیا، اور میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے اجتناب برتا۔ اس رویے کو سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین نے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر بھارتی کھلاڑی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے عہدیداران نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے گرمجوشی سے ملتے دکھائی دیے، بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ساتھ کھانے کھائے اور دوستانہ ماحول میں گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید

اسی تناظر میں بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ صرف 15 روز قبل جو کھلاڑی اور حکام دوستانہ انداز میں پاکستانی نمائندوں سے مل رہے تھے، اب وہی افراد کیمروں کے سامنے ’قوم پرستی‘ کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

بھارتی صارف تیجسوی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف 15 دن پہلے بی سی سی آئی اور انڈین ٹیم خوشی خوشی پاکستان کے محسن نقوی سے ہاتھ ملا رہی تھی اور مسکرا رہی تھی۔ اب وہی حکومت اور کھلاڑی کیمروں کے سامنے مکمل ’قوم پرستی کا ڈرامہ‘ کر رہے ہیں۔ اگر واقعی حب الوطنی ہوتی، تو آپ یہ سیریز کھیلتے ہی نہیں۔ یہ تو منافقت کی انتہا ہے۔

موہت چوہان نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر بھارتی ٹیم نے محسن نقوی کے ساتھ ہاتھ ملائے، ساتھ کھانا کھایا، اکٹھے چہل قدمی کی، فوٹو شوٹ کروایا اورآپس میں گفتگو کی لیکن بھارت میں شدید عوامی ردِعمل کے بعد، بی جے پی اور بی سی سی آئی نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے اپنی اسکرپٹ بدل دی۔

ایک بھارتی صارف کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیکھیے سیریز کی شروعات میں انڈین ٹیم نے پاکستان کے وزیر محسن نقوی سے ہاتھ بھی ملایا، اور فوٹو بھی کھنچوائی۔ لیکن جب بھارت میں میچ کی مخالفت ہونے لگی تو کھلاڑیوں کو نئی اسکرپٹ تھما دی گئی تاکہ ملک میں پروپیگنڈا چلایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی تھی کہ اگر میچ کھیل رہے تھے تو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا سری لنکا میں آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور میزبان ٹیم مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ