ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس کے دوران سکہ زمین پر گرتے ہی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے فوراً آگے بڑھ کر کہا ’ہم پہلے بالنگ کریں گے‘۔ حالانکہ اس وقت تک نتیجہ واضح نہیں ہوا تھا اور نہ ہی میچ آفیشلز کی جانب سے کوئی اعلان ہوا، اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
کئی صارفین نے اس صورتحال کو ’مشکوک‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب سکہ زمین پر گرنے کے بعد کسی نے اسے دیکھا ہی نہیں اور میچ ریفری نے بھی کوئی تصدیق نہیں کی، تو بھارتی کپتان نے کس بنیاد پر فیصلہ سنا دیا؟ کچھ ناقدین نے اس رویے کو ’فکسنگ‘ قرار دیتے ہوئے میچ کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انڈیا ٹاس میں بے ایمانی کرتا ہے؟
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
فرید خان نے لکھا کہ ٹاس کا معاملہ فکس لگتا ہے، سوریا کمار یادو کو پہلے کس طرح معلوم ہو گیا کہ وہ ٹاس جیت چکے ہیں، جب کہ میچ ریفری نے ابھی سکہ زمین سے اٹھایا بھی نہیں تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو آئی سی سی سے اس پر باضابطہ اپیل کرنی چاہیے۔ یہ کھلی دھاندلی ہے۔
The coin toss was fixed. How did SKY come to know he had won the toss even before match referee picked up the coin? 🇵🇰🇮🇳🚨
PCB should appeal to the ICC. This is blatant cheating 🙏🏽
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 29, 2025
اسد ملک نے لکھا کہ ابھی سکہ زمین پر گرنے کے بعد دیکھا بھی نہیں جا سکا، امپاٸر نے پوچھا بھی نہیں اور انڈیا کا کپتان آگے آکے کہتا ہے ہم پہلے بالنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ٹاس کو اس طرح جیتنا ہی میچ کی جیت کا پہلا اعلان تھا، جو امپاٸر نے انڈیا کے جھولی میں ڈالی ہے۔
لیں جناب،،، ابھی سکہ زمین پر گرنے کے بعد دیکھا بھی نہیں جا سکا، اور امپاٸر نے پوچھا بھی نہیں،،، اور انڈیا کا کپتان آگے آکے کہتا ہے، “ We’ll bowl first”، یعنی ہم پہلے بولنگ کریں گے۔
تو آج کے میچ میں ٹاس کو اس طرح جیتنا ہی میچ کی جیت کا پہلا اعلان تھا، جو امپاٸر نے انڈیا کے جھولی… pic.twitter.com/dv6YwfPJ6b— Asad Malik (@asadmaliklive) September 28, 2025
ہارون انجم لکھتے ہیں کہ ٹاس فکس تو میچ فکس سب گول مال ہے۔ سب فکس تھا۔
ٹاس فکس تو میچ فکس
سب گول مال ہے / سب فکس تھا pic.twitter.com/NegholbSqQ— Haroon Anjum (@_Haroon79) September 29, 2025
سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے بھی کہا کہ ٹاس فکس تھا کیونکہ جب سکہ پھینکا گیا تو میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اس کو دیکھا بھی نہیں لیکن سوریا کمار یادو پہلے ہی جھک گئے اور سکہ اٹھانے سے پہلے ہی کہہ دیا ہم پہلے بالنگ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میچ ختم ہوا تو رچی رچرڈسن پہلے سے گراؤنڈ سے بھاگ گئے، اس وقت آئی سی سی کا سارا سسٹم بی سی سی آئی کے کنٹرول میں ہے۔ جے شاہ جو چاہے گا کرے گا، یہ میچ ریفری اپنی مرضی کا لگائیں گے۔ امپائرز اپنی مرضی کا لگائیں گے اور سب کو خریدیں گے۔ انہوں نے کرکٹ برباد کر دی ہے اور سیاست کو کرکٹ میں لے کر آ رہے ہیں۔ یہ آئی سی سی کو بھی اپنی حکومت کی طرح چلا رہے ہیں۔
100% toss fixed tha pic.twitter.com/8erQ7p3sCk
— Tanveer Says (@ImTanveerA) September 29, 2025
واضح رہے کہ اس متنازعہ ٹاس نے میچ پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈیا کےٹاس پر سوال اٹھائے گئے ہوں اس سے قبل 2023 میں سابق قومی کرکٹر سکندر بخت کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے وقت سکہ بہت دور پھینکتے ہیں تاکہ مخالف کپتان کو نظر نہ آئے اور دوسرا کپتان کبھی بھی جا کر نہیں دیکھتا اور فیصلہ بھارت کے حق میں کر دیا جاتا ہے۔