جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار، امام الحق کی واپسی، صائم ایوب ڈراپ

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر امام الحق کو دوبارہ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

دوسری جانب نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ڈراپ کردیا گیا ہے لیکن پاکستانی اسپنرز کی قوت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ساتھ ابرار احمد، بائیں ہاتھ کے اسپنر فیصل اکرم اور ’مسٹری اسپنر‘ کہلائے جانے والے آصف آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپن اٹیک کلیدی کردار ادا کرے گا۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، نوجوان اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے، جبکہ تجربہ کار میر حمزہ کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان اور شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کردی

اس فیصلے نے ٹیم کی فاسٹ بولنگ لائن پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، خاص طور پر اس تناظر میں کہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن تیز گیندبازوں کے خلاف ہمیشہ محتاط کھیلتی آئی ہے۔

وکٹ کیپنگ میں بھی اس بار ایک نئی انٹری سامنے آئی ہے، محمد رضوان کے ساتھ روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کھلاڑی بیک وقت ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں، روحیل نذیر کی شمولیت کو مستقبل کے لیے سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو جیت تو مل گئی مگر شان مسعود کو بھی کچھ سوچنا ہوگا!

کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ اسکواڈ ایک نئی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے جہاں اسپنرز پر انحصار بڑھایا گیا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کے ساتھ سینئرز پر بھی اعتماد بحال کیا گیا ہے۔

سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان کی ہوم کنڈیشنز میں کھیلے جائیں گے، جہاں اسپن دوستانہ پچز کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر براہِ راست اثر ڈالے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ