الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی تھی اور اس کے بعد 5 مرتبہ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کا مجوزہ نیا بلدیاتی نظام کیا خیبرپختونخوا ماڈل سے متاثر ہے؟

کمیشن اب تک 3 مرتبہ حلقہ بندی اور 2 مرتبہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن مکمل کرچکا ہے جبکہ چھٹی مرتبہ قانون سازی کا عمل ابھی تک جاری ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ کمیشن نے 2 جون 2025 کو کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی درخواست پر 3 ماہ کا وقت دیا تھا تاکہ قانون سازی مکمل کی جائے۔ تاہم تاحال اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: رواں سال کے آخر میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوں گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

الیکشن کمیشن نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

مصطفی عامر قتل کیس میں فرد جرم کب عائد کی جائے گی؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ