شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری ہمیشہ سے مردوں کا غلبہ رکھنے والی رہی ہے، چاہے وہ ٹاپ اسٹارز کی معاوضہ کی بات ہو یا خواتین فنکاروں کے لیے لکھے گئے کردار۔ مرد ہمیشہ بڑے ستارے رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ فلمی صنعت کا ڈھانچہ ہے۔ بہت کم ہی خواتین فنکارائیں، جیسے سری دیوی یا ہیما مالنی، اپنے مرد ہم منصبوں سے زیادہ کمائی کر پائی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا اور آن لائن مقبولیت میں بعض خواتین فنکارائیں، سب سے بڑے سپر اسٹارز سے بھی آگے نکل چکی ہیں، جیسا کہ بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔

بھارتی سنیما کے 25 سالوں پر مبنی رپورٹ (2000-2025) میں سب سے زیادہ تلاش کیے گئے سلیبرٹیز اور فلموں کا جائزہ لیا گیا ہے، اور بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اہم رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، پچھلے دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی بھارتی اداکارہ کوئی خان یا ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار نہیں، بلکہ ایک خاتون فنکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

IMDb کے مطابق پچھلے عشرے کے سب سے زیادہ دیکھے گئے بھارتی ستاروں کی فہرست جنوری 2014 سے اپریل 2024 کے دوران IMDb کی ہفتہ وار رینکنگز پر مبنی ہے۔ یہ رینکنگز دنیا بھر سے IMDb کے 25 کروڑ سے زائد ماہانہ وزیٹرز کے پیج ویوز کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔

اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے اپنے قریبی دوست اور کو-اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست کے ٹاپ 5 میں مزید دو خواتین ستارے، ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، جب کہ پانچویں نمبر پر مرحوم عرفان خان موجود ہیں۔ دیگر معروف بولی وڈ اداکار جیسے عامر خان چھٹے نمبر پر، سلمان خان آٹھویں، ہریتنک روشن نویں اور اکشے کمار ٹاپ دس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ تاہم صرف دو علاقائی فلمی ستارے اس فہرست میں شامل ہیں جن میں پربھاس اور دھنوش شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’کالکی 2‘ سے دیپیکا پڈوکون کی علیحدگی، وجہ اسکرپٹ میں تبدیلی یا معاوضے کا تنازع؟

IMDb کی مقبول ترین بھارتی فلموں میں “ہیڈ لائنر” اداکاروں کی فہرست میں دیپیکا وہ خاتون فنکارہ ہیں جن کی سب سے زیادہ (10) فلمیں شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں وہ مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، شاہ رخ خان (20 فلمیں)، عامر خان اور ہریتک روشن (11 فلمیں فی کس) ان سے آگے ہیں۔

اس فہرست میں اول آنے پر دیپیکا نے کہا کہ جب میں نے اپنا سفر شروع کیا، تو اکثر مجھے بتایا گیا کہ ایک عورت کو کس طرح اپنے کیریئر میں آگے بڑھنا چاہیے تاکہ وہ کامیاب ہو سکے۔ لیکن میں ابتدا سے ہی سوال پوچھنے، مخالفت مول لینے، مشکل راستہ چننے، اور اس نظام کو چیلنج کرنے سے کبھی نہیں گھبرائی جس میں ہمیں ایک خاص سانچے میں فٹ ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری فیملی، مداحوں اور میرے ساتھیوں کا مجھ پر جو یقین رہا ہے، اس نے مجھے وہ فیصلے لینے کا حوصلہ دیا جو شاید آنے والوں کے لیے راستہ بدل دیں گے۔ IMDb کی یہ رپورٹ اس بات کو مزید مضبوط بناتی ہے کہ دیانتداری، خلوص اور استقامت اہمیت رکھتے ہیں، اور اگر آپ اپنے نظریات پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں، تو تبدیلی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کا نیا سفر، فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز

دیپیکا حال ہی میں دو بڑی فلموں سے الگ ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں سندیپ ریڈی وانگا کی پربھاس اسٹارر ’اسپِرِٹ‘ سے علیحدگی اختیار کی، جہاں ان کی جگہ تریپتی ڈمری نے لی۔ اس ماہ کے آغاز میں، “کلکی 2898 AD” کے سیکوئل سے بھی ان کی علیحدگی کا اعلان ہوا۔ وہ پہلی فلم میں پربھاس اور امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار میں تھیں۔

دونوں میں، دیپیکا پر ’غیر پیشہ ورانہ‘ مطالبات اور کام کے مختصر اوقات کی شرطیں لگانے کے الزامات لگے ہیں۔ تاہم، اداکارہ سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف 8 گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ وہ ایک نئی ماں ہیں۔ دیپیکا نے ستمبر 2024 میں بیٹی ’دُعا‘ کو جنم دیا تھا۔

اس وقت دیپیکا دو بڑی فلموں کا حصہ ہیں۔ ایک فلم میں وہ اللو ارجن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ شاہ رخ خان کے ساتھ سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ میں اسکرین شیئر کریں گی۔ دونوں فلمیں 2026 میں ریلیز ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟