آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے قاسم مجید اور دیوان چغتائی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں معاملات کو بات چیت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا، ہم نے پہلے بھی بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، جبکہ وفاقی وزرا نے بھی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔

فیصل راٹھور نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں، اس لیے ایکشن کمیٹی حکومت کے ساتھ بات چیت کرے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ریاست میں ہڑتال کر رکھی ہے، جس کا آج دوسرا روز ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے کل یکم اکتوبر سے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

موجودہ حالات میں آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ غذائی بحران کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟