غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کردہ غزہ امن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مرضی اور آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دینا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ یہ واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطینیوں کو ان کی آزاد ریاست کے حق سمیت اُن کی مرضی کے مطابق 2 ریاستی حل فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہے اور ایسا کوئی بھی امن منصوبہ جو فلسطینیوں پر زبردستی مسلط کیا جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

عمران خان بارہا فلسطین اور کشمیر کے مسائل میں مماثلت کی نشاندہی کرتے رہے ہیں جہاں دونوں اقوام قبضے اور حق خودارادیت سے محرومی جیسے مظالم کا سامنا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی نے اس موقعے پر قائد اعظم محمد علی جناح کے اس تاریخی مؤقف کو بھی دہرایا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینیوں کو ان کا جائز حق اور آزاد وطن نہیں دیا جاتا۔

پارٹی نے اسرائیلی میڈیا کے اس بیان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اگر فلسطینی اس منصوبے کو تسلیم نہیں کرتے تو اسے زبردستی نافذ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے اسے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت، آزاد ریاست اور القدس الشریف کو دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

تحریک انصاف کے مطابق فلسطینی عوام کی جدوجہد صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی عظمت، انصاف اور آزادی کی جنگ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کسی قوم کی آزادی کی خواہش کو ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟