مصنوعی ذہانت کے میدان میں سرگرم معروف امریکی کمپنی انتھروپک نے اپنے جدید ترین ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری کردیا۔
کمپنی کے مطابق اس کا مقصد کوڈنگ، خودکار ایجنٹس اور طویل المدتی کمپیوٹر منصوبوں میں دیگر اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑنا ہے۔
انتھراپک کے مطابق کلاڈ سونیٹ 4.5 خاص طور پر 30 گھنٹے سے زائد کے ملٹی-اسٹیپ پروجیکٹس کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ماڈل نے اوس ورلڈ اور دیگر بینچ مارکس میں 61.4 فیصد اسکور کے ساتھ سب سے بہتر درجہ بندی حاصل کی۔
نئے فیچرز اور اپڈیٹس
کلاڈ سونیٹ 4.5 ورژن کی نئی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جن میں کلاڈ کوڈ کے لیے نئے چیک پوائنٹس، کانٹیکسٹ ایڈیٹنگ کا نیا فیچر، کلاڈ اے پی آئی میں میموری سپورٹ، کوڈ لکھنے اور فائلز بنانے کی صلاحیت براہ راست کلاڈ ایپس کے اندر، کلاڈ ایجنٹ ایس ڈی کے کی ریلیز جس سے ڈیولپرز اپنے اے آئی ایجنٹس تیار کر سکتے ہیں اور میکس صارفین کے لیے کروم ایکسٹینشن کا اجرا شامل ہیں۔
انتھراپک نے Sonnet 4.5 کو موجودہ ایپس، APIs اور Claude Code میں فوری اور مؤثر تبدیلی کے طور پر استعمال کرنے کی سختی سے سفارش کی ہے۔
اوپن اے آئی کی مالی کارکردگی
دوسری جانب انتھراپک کی حریف کمپنی اوپن اے آئی نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 4.3 ارب ڈالر آمدنی حاصل کرنے کی رپورٹ دی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے کمپنی کی کیپیٹل برن (نقد اخراجات) 2.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اس مد میں کل 6.7 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔
اوپن اے آئی کے پاس 17.5 ارب ڈالر کی نقدی اور سیکیورٹیز موجود ہیں۔
کمپنی کا سالانہ ہدف 13 ارب ڈالر آمدن اور 8.5 ارب ڈالر اخراجات کا ہے۔
نئی مونیٹائزیشن حکمت عملی
آمدنی بڑھانے کے لیے اوپن اے آئی نے حال ہی میں چیٹ جی پٹی انسٹنٹ چیک آؤٹ پر فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے امریکی صارفین ایسٹی اور شاپیفائی کے بیچنے والوں سے چیٹ کے دوران ہی خریداری کر سکتے ہیں۔













