ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور قوم آخری سانس تک اپنے ملک کے دفاع میں ثابت قدم رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
صدر پزشکیان نے منگل کے روز قومی فری اسٹائل اور گریکو-رومن ریسلنگ ٹیم کے ارکان، کوچز اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا لپ دنیا ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ ہم ہتھیار ڈال دیں، لیکن ہمارے اندر ہتھیار ڈالنے کا تصور موجود نہیں۔
ہم ایران کے لیے اپنی زندگی کا آخری قطرہ تک قائم رہیں گے اور کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔
معاشی دباؤ اور خود انحصاری
صدر نے ایران پر عائد پابندیوں اور اقتصادی حدود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی خود شناسی اور ملکی وسائل پر اعتماد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور اپنے اہداف کے حصول میں عزم رکھیں، تو یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔
ملکی عزم اور محنت کی اپیل
پزشکیان نے ایرانی قوم کے سامنے موجود مشکلات تسلیم کیں لیکن پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی جاری کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
انہوں نے کہا کہ جو جذبہ اور عزم ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ہے، اسی جذبے کو تمام قومی شعبوں میں بھی اپنانا چاہیے تاکہ ملک کی ترقی اور کامیابی ممکن ہو سکے۔