اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی افواج کی مسلسل مداخلت اور گرفتاریوں کے باوجود عالمی گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا بیڑہ غزہ کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

فلوٹیلا کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کی صبح تک 13 کشتیوں کو روکا جا چکا ہے یا زبردستی ان کا رخ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کارکنوں میں سوئیڈش سیاسی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، تاہم اب بھی 30 کشتیاں غزہ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اپنی منزل سے صرف 46 بحری میل کے فاصلے پر ہیں۔

اسرائیل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل گریٹا تھنبرگ سمیت ان کے دیگر گرفتار ساتھی محفوظ ہیں، جب صمود فلوٹیلا کو روک لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول اور کھلی بربریت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے فلوٹیلا میں شامل گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی

بدھ کو اسرائیلی فورسز نے کئی کشتیوں پر سوار درجنوں انسانی حقوق کے کارکنوں اور امدادی سامان کو قبضے میں لے کر انہیں ایک اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا۔

اس کارروائی نے اس فلوٹیلا کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کر دیا ہے، جو غزہ پر عائد اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کی علامت بن چکا ہے۔

آسٹریلوی کارکنان کی شمولیت

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوٹیلا میں شامل 6 آسٹریلوی شہریوں میں ڈاکٹر بیانکا ویب پلمن بھی ہیں، جنہوں نے خطرے کے بڑھنے پر اپنی والدہ کو آخری پیغام بھیجا کہ اگر وہ مر بھی گئیٰ تو فکر نہ کریں، یہ سب سو فیصد قابلِ فخر تھا۔

ان کی والدہ نے آسٹریلوی حکومت کے ردِعمل کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی کی جان گئی تو وہ حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کا منصوبہ بے نقاب

اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی شہری ابوبکر رفیق کو بھی اسپیکٹر نامی ایک کشتی سے حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایک اور کارکن سریا میک ایون نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی اس جدوجہد کو انسانیت کے نام پر کوشش قرار دیا ہے۔

’بھوک سے مرنے والے بچوں تک کھانا پہنچانا اور مریضوں کو دوائی دینا انسان کے روحانی فرض کا حصہ ہے۔ آنے والی نسلیں ہم سے پوچھیں گی کہ ہم نے اس وقت کیا کیا۔‘

عالمی ردِعمل

ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے سخت الفاظ میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گا۔

فلوٹیلا میں شامل ملائیشین گلوکارہ زی زی کرانا نے بھی گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

فلپائن کے رہنما دریسا لِنڈنگ نے کہا کہ یہ دل توڑ دینے والا ہے کہ امن و انسانیت کے لیے امداد لے جانے والے جہازوں کو بھی نہیں بخشا گیا اور دنیا تماشائی بنی رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت