اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کا منصوبہ بے نقاب

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مظلوم عوام کے لیے امداد لے جانے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اسرائیلی رکاوٹوں کا شکار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی بیڑا غزہ کی سمت بڑھتے ہوئے ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو صیہونی بحری جہازوں نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور 2 مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کردیا۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کین نے انکشاف کیا ہے کہ قابض افواج فلوٹیلا کو روکنے کے لیے کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے تک کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

دوسری جانب، فلوٹیلا سے وابستہ بعض اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹ گئے ہیں جس پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز نے شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی عالمی برادری کو خبردار کیا کہ پُرامن امدادی مشن پر کسی قسم کا حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگا بلکہ اسے انسانیت کے خلاف جرم سمجھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، آؤٹ لک اور ٹیمز سمیت کئی سروسز بند

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شیرنی نے 19 سالہ ملازم کو مار دیا؟

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو کا فیصلہ، عالمی معیار کے شپنگ اور مالیاتی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت

اسلام آباد: رشوت لے کر زیرِ حراست بھکارن کو فرار کرانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پھر زندہ، آسٹریلوی کرکٹرز میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے