پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مزید کاروبار نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ بھی بتادی

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اپنے عالمی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کمپنی کی ذیلی ادارہ گلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری نوٹس میں بتایا کہ پی اینڈ جی اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں پاکستان میں بند کر کے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کرے گی۔

کمپنی کے مطابق منتقلی کا عمل کئی ماہ پر محیط ہوگا اور اس دوران کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ اس فیصلے سے متاثرہ ملازمین کو یا تو دیگر ممالک میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر مقامی قوانین کے مطابق علیحدگی پیکجز دیے جائیں گے۔

گلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید کہا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کو پی ایس ایکس سے رضاکارانہ طور پر ڈیلِسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 90 فیصد سے زائد حصص رکھنے والی Series Acquisition B.V باقی تمام حصص خریدنے کے لیے اقدامات کرے گی، جس کے بعد ڈیلِسٹنگ کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

معاشی ماہرین نے پی اینڈ جی کے انخلا کو پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اے آئی پالیسی سے معیشت بڑھے گی، لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی

سابق صدر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان اسد علی شاہ کے مطابق، ملٹی نیشنل کمپنیوں کا پاکستان سے انخلا ملک میں پالیسیوں کے عدم تسلسل، کرنسی کے خطرات اور ریگولیٹری مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی اینڈ جی کا فیصلہ ایک وارننگ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے؟

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کریم اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیاں معطل یا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں 55 سے زائد اسٹارٹ اپس یا تو بند ہو گئے یا اپنے بزنس ماڈل میں بڑی تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹائے ؟

مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، مشتبہ حملہ آوربھی مارا گیا

سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟