اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری: توہین عدالت پر سماعت ملتوی

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھی ایک آرڈر کیا جس میں درخواست نمٹائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کی بابت دریافت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمارے آفس سے تو درخواست بھیج دی ہے۔ توڑ پھوڑ ہوئی، لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اگر مقدمہ اندراج میں تاخیر ہو تو پھر چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون سا تھانہ لگتا ہے؟ ہائی کورٹ کو بھی بائیس اے لانی پڑے گی؟ کیا رجسٹرار کو کہوں کہ مقدمہ اندراج کے لیے کچہری میں درخواست دے؟ ایسا نہ کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے سیکریٹری داخلہ کی حد تک توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن تو وہ یہاں موجود بھی نہیں تھے۔

جس پر چیف جسٹس عامر فاروق بولے؛ ابھی سپریم کورٹ کا آرڈر آنے دیں، ابھی تو رجسٹرار کی رپورٹ بھی نہیں آئی۔ ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور

کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع بھی کردی ہے۔

عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمہ سمیت محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں بھی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

امریکی ورک ویزا فیس میں ہوشربا اضافہ، 71فیصد بھارتی لپیٹ میں آگئے

سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز

ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے