صحافیوں کا احتجاج حق بجانب، ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں : مولانا فضل الرحمان

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صحافی پرامن لوگ ہیں اور اپنا دائرہ کار خوب جانتے ہیں، پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے اور وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

مولانا فضل الرحمٰن وفاقی پولیس اہلکاروں کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے نہ صرف صحافیوں پر تشدد کیا بلکہ ان کی تضحیک بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صحافی پُرامن لوگ ہیں اور اپنا دائرہ کار بخوبی جانتے ہیں۔ ہر چار دیواری کا تقدس ہوتا ہے لیکن پریس کلب میں موجود صحافی نہ تو فیلڈ میں تھے اور نہ ہی انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تھا، اس کے باوجود پولیس اہلکار اندر گھس آئے اور تشدد کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے اور وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے بغیر حکومتیں بنتی نہیں یا چلتی نہیں، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو عوام ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی حمایت میں چند مظاہرین نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے وہاں پہنچنے پر کچھ مظاہرین کلب کے اندر چلے گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے اہلکار بھی اندر گھس گئے۔

اس دوران نہ صرف مظاہرین کو گرفتار کیا گیا بلکہ صحافیوں اور کلب کے ملازمین پر بھی تشدد کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ایک فوٹو گرافر کا کیمرا توڑنے اور کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کرنے کا بھی الزام ہے۔

قبل ازیں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے بھی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟