برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔

پی آئی اے کو حال ہی میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری ملی ہے، جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

پی آئی اے نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ’تاریخی واپسی‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظار ختم ہوا، پی آئی اے فخر کے ساتھ مانچسٹر اور اسلام آباد کو دوبارہ جوڑ رہی ہے اور پیاروں کو قریب لا رہی ہے۔

ہائی کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ بعد میں برمنگھم اور لندن کے لیے بھی پروازیں بحال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو پروازوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکیورٹی معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کے ایئربس اے 320 طیارے کے حادثے کے بعد قومی ایئرلائن پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازیں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس واقعے میں تقریباً 100 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس وقت کے وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے 262 پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے معطل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم

یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی نومبر 2024 میں ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی